ابنا: ایٹمی توانائي کی بین الاقوامی ایجنسی، آئي اے ای اے، میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے جمعہ کے روز ویانا میں آئي اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے اختتام پر آئی آر آئی بے کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئي اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی حالیہ تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ صہیونی ریاست اور امریکہ پوری طرح الگ تھلگ ہوگئے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ نے مشرق وسطی ایٹمی ترک اسلحہ کانفرنس کو، جو عنقریب فن لینڈ میں منعقد ہونے والی تھی، یک طرفہ طور پر ملتوی کردیا جس پر مختلف ممالک، خاص طور سے ایران، روس، چین، جاپان نیز یورپی یونین کی طرف سے بھی امریکہ کے خلاف شدید مذمتی بیانات جاری کئے گئے اور سب ہی نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔علی اصغر سلطانیہ نے کہا کہ ایران مشرق وسطی اور پوری دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کا ہمیشہ خواہاں اور دیگر ممالک سے زیادہ اور صدق دل سے اس سلسلے میں کوشاں رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
30 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 368815
آئي اے ای اے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے کہاہے کہ آئي اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ صہیونی ریاست اور امریکہ الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔